Wazifa To Get Love Back

Assalam u Alaikum! Rohani wazaif presenting a very powerful wazifa of Ayat ul Kursi to get your love back.

 

Wazifa To Get Love Back | Rohaniwazaif.com

 

How to perform wazifa to Get Love Back In Urdu:

قرآن کریم کی سورۃ عدد ٢ سورۃ البقرہ کی آیت عدد ٢٥٥ جسے آیت الکرسی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پسند کی جلدی شادی کا عمل اس سے وابستہ ہے۔

پسند کی شادی کیلئے قرآنی وظیفہ کیسے کرنا ہے؟

١. یہ عمل آپ کسی بھی فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کسی بھی فرض نماز کے بعد ہی کرنا ہے۔ جیسے کہ اگر آپ مغرب کی نماز کے بعد کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ آپ یہ عمل مغرب کی نماز کے بعد ہی پڑھیں گے۔ روزانہ طے شدہ وقت پر ہی پڑھنا ہے۔

٢. آیت الکرسی کے فوائد یوں تو بہت سے ہیں۔ یہ محبّت کی شادی کا عمل بھی اس سے ہی وابستہ ہے۔

٣. وضو کی حالت میں عمل پڑھنا شروع کریں۔

٤. آیت الکرسی میں کل دس (١٠) حصے ہیں۔ یہاں اوپر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ آیت الکرسی پڑھنا شروع کریں۔

٥. دائیں ہاتھ کی چٹی انگلی جسے چھنگلی بھی کہتے ہیں۔ پڑھتے ہوئے جب اوّل وقفہ ‘ھُوَ’ آئے تو دائیں ہاتھ کی اس چٹی انگلی کو بند کر لیں۔

٦. پھر پڑھتے ہوئے جب دوسرے وقفے ‘قَیُّوم’ پر آئیں تو دائیں ہاتھ کی چٹی انگلی کے پاس والی انگلی کو بند کر لیں۔ اسی طرح سے تیسرے وقفے ‘نَومٗ’ اور چوتھے وقفے ‘الاَرضِ’ پر چوتھی انگلی بند کر لیں۔

٧. پانچوں وقفے ‘بِاِذْنِهِ’ میں انگوٹھے کو بند کرنے سے پہلے یَشْفَعُ عِنْدَہُٓ پر جب آئیں تو آپ کی جو بھی حاجت ہے اس کا دل سے خیال کریں۔ یعنی اپنی پسند کا نکاح کرنا چاہتے ہیں تو وہ سوچیں۔ اگر کوئی اور حاجت ہو تو اس کا خیال کریں۔ پھر اِلَّا بِاِذْنِهِ پڑھ کر انگوٹھے کو بند کر لیں۔

٨. پھر بائیں ہاتھ کی چھنگلی یعنی چٹی انگلی، چھٹے وقفے پر جب پڑھتے پڑھتے یَعلَمُ پر آئیں تو یَعلَمُ کے م سے لیکر اَیدِیہِم کے م تک اپنی حاجت کا خیال کریں۔ اور خَلفَھُم پڑھ کر اسے بند کر لیں۔

٩. اسی طرح سے ساتویں وقفے ‘بِمَا شَآءَ’ پر ساتویں انگلی، آٹھویں وقفے ‘وَالاَرضَ’ پر آٹھویں انگلی، نویں وقفے ‘حِفظُھُمَا’ پر نویں انگلی اور آخر میں دسویں وقفے ‘عَظِیمُ’ پر انگوٹھا بند کر لیں۔ یعنی اب تمام انگلیوں اور دونوں انگوٹھے بند ہو گئے اور دونوں ہاتھوں کی مٹھی بن گئی۔

١٠. مٹھی جب بند ہو تو اس کے بعد قرآن پاک کی سورۃ عدد ٩٤ سورۃ الشرح تین (۳) مرتبہ پڑھیں۔ پھر تین (٣) مرتبہ سورۃ عدد ١١٢ سورۃ اخلاص پڑھیں۔ پھر درودِ ابراہیمی تین (٣) مرتبہ پڑھیں۔

١١. یہ سب پڑھنے کے بعد آسمان کی طرف پھونکیں۔

١٢. پھر بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ قرآن کریم کی سورۃ عدد ایک (۱) سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور وَلَا الضَّآلِّین پر آمین کہیں۔ اور آمین کہنے کے بعد جیسے شروع میں دائیں ہاتھ کی چھنگلی بند کی تھی، اسے اب کھول لیں۔

١٣. پھر سے بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ قرآن کریم کی سورۃ عدد ایک (۱) سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور وَلَا الضَّآلِّین پر آمین کہیں۔ اور آمین کہنے کے بعد دائیں ہاتھ کی چھنگلی کے پاس والی انگلی کھول لیں۔

١٤. اور اسی طرح سے بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھ کر آمین کہہ کر اسی ترتیب سے انگلیاں کھولتے جائیں جس ترتیب سے بند کی تھیں۔

١٥. تمام انگلیاں کھولنے کے بعد ہاتھوں اور سینے پر دم کر لیں۔

١٦. پھر ہاتھ اٹھا کر اللّٰه تعالیٰ سے اپنے مقصد کیلئے خاموشی اور عاجزی سے دعا کریں۔

١٧. انشاء اللّٰه ایک ہی چلے میں آپ کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ ان کے دل میں آپ کیلئے محبّت پیدا ہو جائے گی۔ اور آپ کے نکاح میں جو بھی رکاوٹیں آ رہی ہوں گی، وہ سب بھی دور ہو جائیں گی۔

١٨. یہ عمل کرشمائی ہے، لازمی اثر دکھاتا ہے۔ پورے دل، دھیان اور ادب سے کیجیئے۔

١٩. پھر بھی کن ہی وجوہات کی وجہ سے اگر اس عمل سے ایک روز میں اثر نظر نہیں آتا تو اس عمل کو آپ جب تک اثر نظر نہ آ جائے، تب تک کر سکتے ہیں۔

غور طلب: خواتین حیض/ ماہواری کے دوران یہ وظیفہ نہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *